قیادت پر یہود مخالف نسلی تعصب کا الزام، برطانوی اپوزیشن رکن پارلیمنٹ لوئیز ایلمن پارٹی رکنیت سے مستعفی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) برطانوی رکن پارلیمنٹ لوئیز ایلمن نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کے یہودی نسل پرستی میں اضافہ کے الزام پر پارٹی کی 55 سالہ رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ لوئیز ایلمن نے اپنے ٹویٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ عام انتخابات میں اپوزیشن رہنما جیریمی کوربن کی قیادت ملک کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ کے بعد کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گی اور اگر پارٹی قیادت میں تبدیلی آئی تو وہ واپس آ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ عام انتخابات میں کوربن کے وزیراعظم بننے کا امکان ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ جیریمی کوربن وزیراعظم کے عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیریمی کوربن کی قیادت میں لیبر پارٹی میں یہودی نسل پرستی کو ہوا دینے کے باعث یہودی اراکین کو نہ صرف جماعت سے کالا گیا بلکہ نفرت انگیز باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا اور ہم کوربن کو ملک کی قیادت کی اجازت نہیں دے سکتے۔