وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی (کل)سرگودھا آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:33

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی (کل)سرگودھا آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کل 18 اکتوبر کو سرگودھا آمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جن کی سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر تمام اسٹیشنوں پر متوقع وزٹ کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے آج 18 اکتوبر کو سلون ٹرین سے لالہ موسی سے سرگودھا ریلوے لائن پر منڈی بہاوالدین سے جوڑا کڑانہ، پھلروان،بھلوال،سرگودھا ریلوے ٹریک کا تفصیلی معائنہ اور ریلوے اسٹیشنز پر عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ضروری احکامات جاری کریں گے۔

معلوم ہوا کہ وفاقی وزیر ریلوے سرگودھا آمد پر یہاں سے بند سرگودھا کراچی جانے والی سپر ایکسپریس کو بحالی کے عوامی مطالبہ کے بارے اہم اعلان کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے سرگودھا سمیت سرگودھا لالہ موسی ٹریک پر جن ریلوے اسٹیشنز کا معائنہ کریں گے۔وہاں وہاں ان کی متوقع آمد کے سلسلہ میں انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :