مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے،علی امین گنڈا پور

مولانا نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تومارچ پراعتراض نہیں،کسی سطح پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہورہی تاہم اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توقانون حرکت میں آئے گا، وفاقی وزیر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:37

مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے،علی امین گنڈا پور
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے،مولانا نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تومارچ پراعتراض نہیں،کسی سطح پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہورہی تاہم اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توقانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا نے قانون ہاتھ میں نہ لیا تومارچ پراعتراض نہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی سطح پر کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہورہی تاہم اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توقانون حرکت میں آئے گا۔علی امین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو ان سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کریں۔