بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ ،عدالت نے سماعت30 اکتوبرتک ملتوی کردی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ ،عدالت نے سماعت30 اکتوبرتک ملتوی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) انسدادہشتگردی عدالت میں عام انتخابات 2018 بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ ،عدالت نے سماعت تیس اکتوبرتک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی ریلی پر فائرنگ کیس کی سماعت انسدا دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں کیس میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش تاہم استغاثہ کی جانب سے استدعا کے باوجود مزید گواہ پیش نہ کئے جاسکے، عدالت نے 30اکتوبر تک استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، گزشتہ سماعت تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہوا تھا،استغاثہ کی جانب سے مزید گواہوں کو پیش کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، ملزمان میں پی ایس 107 سے متحدہ کے امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر،نوید،احمد،کاشان، اسماعیل و دیگر شامل ہیں ،مقدمے میں 13 ملزمان مفرور ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کلری سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف جولائی 2018 مین مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف،بلوہ،فساد،کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے دوران پتھراو،ہنگامہ ارائی کی ،ہنگامہ ارائی سے متعدد افراد زخمی،جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچا تھا