ڈیرہ اسماعیل خان، چہلم امام حسین رضہ کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ڈیرہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں ڈیرہ پولیس کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق چہلم کے دوراندوہزار سے زائد پولیس اہلکاروں وں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح جلوسوں کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام راستوں، جلوسوں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، تمام جلوسوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کی گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گن پوسٹ اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چہلم کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ ایس سی یو، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، پولیس پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس بی کے جوان بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک اہلکار بھی موجود رہیں گے۔

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے جس کے دوران شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کا سختی سے چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہر بھر کے سرائیوں، گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز میں رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا بھی چیک کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :