اسلام آباد کو بہترین اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا، اعجاز احمد شاہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بہترین اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جی سیون اور جی ایٹ کو ملانے کیلئے فیصل ایونیو پر انڈرپاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے رش میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد خوبصورت شہر ہے اس کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان بھی موجود تھے۔