چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:35

چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء) چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمدپر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز شخصیت کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے مہمان شخصیت کو گارڈ آف اونرپیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورپھر نیول ہیڈ کوارٹرزمیں ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر الملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول(RMSP) جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیرالملکی سمندری مشق امن 19- میں رائل نیوی آف عمان کی شرکت پر لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی کا شکریہ ادا کیا۔



جنرل نے علاقے میں معاونتی میری ٹائم سیکورٹی کی حمایت اور مشق امن 19- کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے تربیت کے مختلف شعبہ جات میں عسکری روابط اور دفاعی تعاون کے دیگر شعبوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
چیف آف اسٹاف آف سلطان آرمڈ فورسز آف عمان کا دورہ بالعموم دونوں ممالک اوربالخصوص دونوں بحریہ کے مابین دوطرفہ معاونت میں اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔