وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:39

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سید حماد عابد 18اکتوبر بروز جمعہ 3:00 بجے یونین کونسل داراپور میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، پولیس افسران سمیت محکمہ صحت، تعلیم، 1122, ایکسائز، لاؤسٹاک، لوکل گورمنٹ اور ضلعی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :