وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، بڑے ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاوربنانیکا فیصلہ ، فارمیسی میں توسیع کی جائیگی ،میڈیکل ٹاورمیںجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی بنایا جائیگا،عثمان بزدار
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:06
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جناح ہسپتال کی فارمیسی میں توسیع کی جائے گی۔ہسپتالوں میں مریضوںکی سہولت کیلئے مناسب مقامات پر بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔
او پی ڈیزکے ساتھ ان ڈوروارڈزکی تزئین نوپر کام کا آغاز کردیاگیا ہے ۔جناح ہسپتال کیلئے سٹیل برج بھی بنایا جائیگا،جس سے مریضوں اورتیمارداروں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں سہولتیں بہتر بنانے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے ۔ جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی اورپارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ گنگارام ہسپتال کے وارڈزکی تزئین نو کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میںریڈیالوجی ٹاورکودسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کیلئے بھی جامع پلان تیارکیا جائے ۔چلڈرن ہسپتال کی نئی پارکنگ بنانے کیلئے اراضی کی نشاندہی جلد کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دیا جائے گا۔صوبے میں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری بھی ہے اورکارخیربھی۔ہسپتالوں میں جو اچھا کام کرے گا ،اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ،ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کیلئے آپ سب نئے عزم اورجذبے سے فرائض سرانجام دیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہسپتال اس معیار کے ہوں ،لوگ باہر سے علاج کیلئے یہاں آئیں۔میر اتعلق جس علاقے سے ہے وہاں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں،جانتا ہوں کہ عام آدمی کو علاج کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جناح،جنرل،سروسز،میو ،گنگارام اورچلڈرن ہسپتالوںمیں مریضوںکومعیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریںگے۔ وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے جلد حل کرنے کی ہدایت کی کہ اگر کہیں ڈیڈ لاک ہے تو اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں۔ینگ ڈاکٹرز احتجاج سے اصل مشکل مریضوں اوران کے تیمارداروں کو ہورہی ہے ۔میرے لئے یہ امر انتہائی تکلیف دہ اورناقابل برداشت ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام فوری طورپرافہام تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کریں ۔وزیراعلیٰ کو ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پرنسپل سمز، وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈین چلڈرن ہسپتال، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال اور جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.