ہولی، دیوالی پر عام تعطیلات کیلئے ہندو پنڈت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

سرکاری ، نجی شعبے میں کام کرنیوالے ہندو ملازمین کو مذہبی تہواروں پر چھٹیاں دی جائیں، پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی حکم دیا جائے، درخواست میں موقف

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:42

ہولی، دیوالی پر عام تعطیلات کیلئے ہندو پنڈت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ہندو مذہب کے تہوار وں ہولی، دیوالی پر عام تعطیلات کے حوالے سے ہندو پنڈت اشوک چاند نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ہندو پنڈت اشوک چاندنے ہندو مذہب کے تہوارہولی،دیوالی پر عام تعطیلات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری،نجی شعبے میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کو تہواروں پر چھٹیاں دی جائیں۔ استدعا کی گئی ہے کہ ہندو ملازمین کو ان مواقع پر پیشگی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔ یاسر محمود ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔