جے یوآئی (ف) سے مذاکرات کسی دبائومیں نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کر رہے ہیں‘چوہدری محمدسرور
حکومت کی تر جیح مسئلہ کشمیرا ور ملکی معیشت ہے اگر پاکستان میں اس وقت احتجاج اور دھر نے ہوں گے تو کشمیر کاز اور ملکی مفاد کونقصان ہوگا ڈینگی کے خاتمے اور عوام کو صحت جیسے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نی چاہیے‘گورنر پنجاب
جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:44
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب اور مختلف فلاحی اداروںکے بچوں اور خواتین نے شر کت کی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الر حمن سے مذاکرات کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا ہوتا ہے اگر حکومت مذاکرات نہ کر ے تو لوگ کہتے ہیں حکومت سولو فلائٹ کرتی ہے یہ مذاکرات نہیں کرتے اور اگر اب ہم نے مذاکرات کر نے کا فیصلہ کیا ہے تو کچھ لوگ کہتے ہیں مذاکرات کیوں کرتے ہیںجس سے ثابت ہوتا ہے سیاسی مفادات کیلئے کچھ لوگ بلاجواز حکومتی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے اورجہاں تک مولانا فضل الر حمن کی تقر یر میڈیا پر نہ دکھانے کا تعلق ہے تو حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی پیمرا پاکستان کا آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اگر وہ کسی پر کوئی پابندی لگاتا ہے تو حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لیے اس ایشوز کو حکومت کیساتھ نہ جوڑا جائے۔گورنر نے کہا کہ کشمیر یوں پر بھارت مظالم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دنیا کو واضح پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بھارت مظالم کے خلاف اور کشمیر یوں کی تحریک آزاد ی میں انکے ساتھ ہے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وھر نوں اور احتجاج کی سیاست نہ کر یں بلکہ ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھا جائے۔ واک کے موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور مضبوطی میں کیلئے وہاں معاشرہ کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور بر طانیہ جیسے ملک میں آج بھی لوگوں کو صحت اور صفائی کے حوالے سے باقاعدہ آگا ہی دی جاتی ہے اگرپاکستانی عوام اپنے ملک میں صفائی کو یقینی بنا لیں تواس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سی بیماریوں سے عوام کو نجات دلائی جاسکتی ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرد اس کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مر ض لاعلاج نہیں بلکہ اس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر حکومتی ادارے اس سے بچائو کیلئے جو ہدایات دیتے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.