صہیونی فوج کی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی ،10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق قابض تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے نہ صرف ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لیا بلکہ گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بھی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ان میں اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شہرالخلیل میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کے دوران 'کارلو' نامی ایک پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بیت عنبتا کے مقام پر تلاشی کے دوران جامعہ بیرزیت کے طالب علم یوسف الفقہاء کو حراست میں لے لیا۔قبل ازیں جمعرات کو علی الصباح قلقیلیہ شہر میں تلاشی کے دوران 13 سالہ خالد سلیمان غنام نامی ایک بچے کو حراست میں لے لیا۔مشرقی شہر جنین میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :