Live Updates

سید علی گیلانی کا کشمیر یوںکی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و تشدد کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہیں، فرنٹ لائن میگزین

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:06

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام اورسیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیرکاز کو عالمی سطح پر بھر پور اور موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے دنیا کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے پر زوردیا ہے۔

بزرگ کشمیری رہنمائ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے شیطانی منصوبوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور وہ بھارتی فوجی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد عزم وہمت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اورفوجی محاصرے سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید مستحکم ہو ا ہے اور وہ آخری سانس تک اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

سیدعلی گیلانی نے کہاکہ کشمیر ی ان لوگوں کی قربانیوں اورکوششوںکو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سینچا ہے اوران شہدائ کی قربانیوںکے باعث ہی تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ادھر چنائی سے شائع ہونیوالے انگریزی زبان کے میگزین’’ فرنٹ لائن ‘‘ نے کہاہے کہ بھارتی فورسز کشمیرمیں اختلاف رائے رکھنے والوںکے خلاف ظلم و تشددکو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہیں۔

میگزین نے مقامی افراد کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالے ظلم و بربریت کی رپورٹوںمیں کشمیریوںپر بیتنے والے حقیقی مظالم کا عشر عشیر بھی نہیں ہوتا۔فرنٹ لائن نے مزید کہاکہ رواں ماہ کے آغاز میںجنوبی اضلاع پلوامہ اور شوپیاںاورشمالی اضلاع بانڈی پورہ اور سوپورکے لوگوںنے میگزین کے رپورٹر کو بتایا کہ فوجیوںنے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوںنے دوران شب چھاپوں، ظلم و تشدد اور بچوں سمیت غیرقانونی نظربندیوںکے بارے میں میڈیا سے بات کی تو انہیں انتقامی کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات