ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا گیا

ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق اور 6 صوبائی کوچز کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:14

ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا گیا۔ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق اور 6 صوبائی کوچز کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے،ندیم خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوگا،کوآرڈینٹر کا شمار سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں نہیں ہوگا،تمام 6 کوچز سے مسلسل رابطے میں رہنا ندیم خان کی ذمہ داری ہوگی،ندیم خان ڈومیسٹک کرکٹ میچز دیکھ کر تفصیلی رپورٹ تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو پی س بی وسیم خان نے کہاکہ ندیم خان ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع علم رکھتے ہیں، ندیم خان چیف سلیکٹر مصباح الحق کو ان کے اہداف کے حصول میں مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :