سکس آسائیڈ سوکا ورلڈ کپ، جرمنی کیخلاف بہتر کھیل کر بھی پاکستان ناکام

پاکستان ٹیم دفاعی چمپئن جرمنی کیخلاف شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود بھی 2-3 سے ناکام رہی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:14

سکس آسائیڈ سوکا ورلڈ کپ، جرمنی کیخلاف بہتر کھیل کر بھی پاکستان ناکام
کیریٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سکس آ سائیڈ فٹبال (سوکا) ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان ٹیم دفاعی چمپئن جرمنی کیخلاف شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود بھی 2-3 سے ناکام رہی۔سلوانیہ اور رومانیہ سے بھاری مارجن کی شکست کے بعد پاکستان نے جرمنی کیخلاف قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور دو گول بھی داغے تاہم دفاعی چمپئن کیخلاف پاکستانی ٹیم سرخرو نہ ہوسکی۔

جرمنی کو 14 ویں منٹ میں ایدمینٹ کے گول کی بدولت برتری مل گئی جسے 22 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد وحید نے برابر کردیا لیکن 2 منٹ بعد ہی جرمنی نے ایک اور گول داغ کر میچ میں ایک بار پھر برتری حاصل کرلی۔37 ویں منٹ میں جرمنی نے ایک اور گول کرکے اسکور کو 1-3 کردیا تاہم پاکستان کی جانب سے محمد وحید نے 42 ویں منٹ میں ایک اور گول کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستان نے مقابلہ پھر برابر کرنے کی کوششیں کیں لیکن تمام کوششیں رائیگاں رہیں اور میچ جرمنی کے حق میں 2-3 کے نتیجے پر اختتام پذیر ہوا۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیوین ریوس نے کہا کہ ٹیم نے کافی بہتر کھیل پیش کیا۔نائب کوچ گوہر زمان نے کہا کہ جرمنی کیخلاف 2-3 اسکور کرنا بڑی بات ہے، گول کیپر کو یلو کارڈ ملا جس کی وجہ سے تیسرا گول ہوگیا ورنہ مقابلہ برابر ہوتا۔

متعلقہ عنوان :