بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33

بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد عامر اور وہاب ریاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ دونوں سینئرز فیصلہ کرچکے، ان کے ساتھ پہلے بھی اس حوالے سے بات کی گئی تھی تاہم انہوں نے واپسی کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں نوجوان کرکٹرز کو مناسب مواقع نہیں دیئے گئے، ہر پلیئنگ الیون میں کم ازکم 2 انڈر19 کرکٹرز کی شمولیت لازمی قرار دی جانا چاہیے تھے۔یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جب کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت تک طویل فارمیٹ سے دور رہنے کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :