لائن آف کنٹرول پر مقیم آبادی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ وزیر جنگلات آزاد کشمیر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مقیم آبادی ہماراقومی حصار ہے ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت سے امن خطرے میں ہے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف بھی کشمیری آباد ہیں مسلح افواج، بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا تی ہیں بھارت ایل او سی پر آباد نہتے عوام پر گولہ باری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔