پاکپتن۔کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،نعمان تنویر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پریمیئر سکول کے پرنسپل نعمان تنویر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے،، حاجی اشرف،ادریس ڈوگر،رخسانہ منظور بھٹی ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری حد تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔