ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کپ، سندھ پولیس نے تین ٹرافیاں اپنے نام کرلیں

عاطف سلطان نے بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:33

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ کپ، سندھ پولیس نے تین ٹرافیاں اپنے نام کرلیں
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) شوٹنگ ایونٹ میں پولیس نے تین ٹرافیاں اپنے نام کر لیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ پہلی ڈی جی کوسٹ گارڈ اوپن شوٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز، پاکستان کوسٹ گارڈ، پولیس اور سویلین پر مشتمل دو سو سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔ شوٹنگ ایونٹ کو بہترین اورعمدہ کارکردگی کی بدولت سندھ پولیس نے اپنے نام کرتے ہوئے 4 میں سے 3 ٹرافیاں جیت کر سندھ پولیس کے پرچم کو بلند کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس یو کے عاطف سلطان کو اس ایونٹ میں بہترین شوٹر کا اعزاز ملا اور جیت کے حقدار ٹھرائے گئے جبکہ ایس ایس یو کے ہی کماندو عبدااللہ خان رنر اپ پوزیشن پر آئے ۔اسی طرح شوٹنگ کی ایمے چور کیٹگری میں ایس ایس یو کے عاطف سلطان نے شوٹنگ کے مجموعی مقابلے میں ونر جبکہ آر آر ایف کے انسپکٹرنعمت بھٹی نے رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔علاوہ ازیں عاطف سلطان نے پسٹل شوٹنگ مقابلے میں بھی شیلڈ حاصل کی جبکہ نوید حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھ پولیس کی ٹیم نے مذکورہ چیمپیئن شپ کی 4 میں سے 3 ٹرافیاں اپنے نام کیں اور بہترین شوٹر قرار دیئے گئے۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ نے سندھ پولیس کی تیکنیکی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریف کی۔