لاڑکانہ، پی ایس 11 کے نتائج آنا شروع ہوگئے

پیپلزپارٹی کو جی ڈی اے پر برتری حاصل، 13 پولنگ اسٹیشنزپرپیپلزپارٹی کے جمیل سومرو3994 ووٹ لیکرجی ڈی اے کے معظم عباسی سے آگے ہیں۔غیرسرکاری غیرحتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:43

لاڑکانہ، پی ایس 11 کے نتائج آنا شروع ہوگئے
لاڑکانہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب پی ایس 11 کے نتائج آنا شروع ہوگئے، پیپلزپارٹی کو جی ڈی اے پر برتری حاصل ہے۔ پی ایس 11کے 13 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو 3994 ووٹ لے کرمدمقابل امیدوار سے آگے ہیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار معظم عباسی 2750 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا۔پی ایس گیارہ میں کل 138پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔ جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے۔ ضمنی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر رینجرز اور پولیس بھی تعینات کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے۔ مزید برآں آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کوہدایات جاری کیں کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 11 لاڑکانہ کی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرسیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایات دیں کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی بذات خود مانیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمدکو تمام اسٹیک ہولڈرزکے اعتماد اور تعاون سے ممکن بنایا جائے تاکہ غیرجانبدارانہ اورشفاف الیکشن کے انعقاد کویقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں اورباالخصوص ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پراضافی نفری کی تعیناتیوں سمیت اطراف اوراندرونی حصوں میں کلیئرنس کے علاوہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن، رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت پکٹنگ، ریکی، نگرانی کے عمل کوبھی یقینی بنایا جائے۔