فائر بریگیڈ کے ملازمین کو 16 ماہ کا اوور ٹائم اور 15 فیصد اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نہایت افسوسناک ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:42

فائر بریگیڈ کے ملازمین کو 16 ماہ کا اوور ٹائم اور 15 فیصد اضافی تنخواہوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے فائر بریگیڈ ملازمین کو 16 ماہ کے اوور ٹائم اور حکومتی اعلان کردہ 15 فیصد اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام بند کرنے کے احتجاج پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ عوام کو ہنگامی صورتحال میں آگ سے محفوظ رکھنے میں مدد دینے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کے ملازمین کو 16 ماہ کا اوور ٹائم اور 15 فیصد اضافی تنخواہوں کی عدم ادائیگی نہایت افسوسناک ہے۔انہوںنے کہا کہ ائر اسٹیشنز کا بند ہوجانا اور فائر بریگیڈ ملازمین کا احتجاج پر جانا شہر کے ہنگامی حالات کیلئے نامناسب ہے۔نواسہ رسولؐ کا چہلم قریب ہے جس میں سیکیورٹی کے ساتھ ریسکیو کے عملے کا فعال ہونا ضروری ہیں ۔بلدیہ عظمی کراچی فی الفور فائر بریگیڈ ملازمین کے واجبات ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ اس احتجاج کے دوران شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکا ذمہ دار کون ہو گا ۔میئر کراچی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور فائر بریگیڈ ملازمین کے مسائل حل کریں۔