نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد نے سرکاری پلاٹ سے قبضہ ختم کروا دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:46

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) میڈیا میں خبریں آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن(ر)بلال شاہد رائو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکاری پلاٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیل کے مطابق پبلک ہیلتھ آفس نوشہروفیروز کے نزدیک سرکاری پلاٹ پر قبضے کے اطلاعات پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم ،چیئرمین ٹائون کمیٹی نوشہروفیروز پیر خالد حسین اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ پر تجاوزات گر اکر تعمیراتی مٹیریل قبضے میں لے لیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم نے کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے صحافیوں اور عوام سے اپیل کی کہ سرکاری املاک پر قبضے کی نشاندہی کریں تاکہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :