محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی
میچ میں دونوں پلیئرز اپنا سو فیصد نہ دے سکے اور بہت مسنگ کیں، فائنل ایسا نہیں ہونا چاہیے،محمد آصف نویں فریم میں ایک مسنگ ان کو بھاری پڑ گئی جس کے بعد انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع نہ مل سکا، محمد سجاد
جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:13
(جاری ہے)
پہلے سیشن کے آخری فریم میں محمد آصف نے بہتر کیو کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور مقابلہ چار،چار کردیا۔نویں فریم میں ایک موقع پر محمد سجاد کو 40 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن ان کی ایک مسنگ کا آصف نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور برتری اپنے نام کرلی۔
اس کے بعد آصف نے مزید دو فریمز زیادہ مزاحمت کے بغیر جیت کر سات۔چار سے فتح اپنے نام کی۔محمد آصف کی محمد سجاد کیخلاف فتح کا اسکور 61۔53، 64۔62، 36۔78، 13۔79، 83۔27، 38ا۔61، 69۔49، 69۔64، 55۔13 اور 68۔14 رہا۔جیت کے بعد گفتگو میں محمد آصف نے کہا کہ میچ میں دونوں پلیئرز اپنا سو فیصد نہ دے سکے اور بہت مسنگ کیں، فائنل ایسا نہیں ہونا چاہئے، چمپئن شپ جیتنے والے کیوئسٹ نے مزید کیا کہ ان کو بال فیور زیادہ ملا جسکی وجہ سے وہ سرخرو ہوئے۔دوسری جانب محمد سجاد کا کہنا تھا کہ نویں فریم میں ایک مسنگ ان کو بھاری پڑ گئی جس کے بعد انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع نہ مل سکا۔چمپئن شپ کے فاتح محمد آصف کو ایک لاکھ، جبکہ رنر اپ محمد سجاد کو چالیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.