شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان کے شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن آئی ٹی ایف پاکستان جونئیر عالمی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کوریا کے کنگ گنوک اور کم منجون کو سیمی فائنل میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ فائنل مقابلے آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے کوریا کے کم منجون کو 6-1 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے شعیب خان نے کوریا کے کنگ گنوک کو 4-6، 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے، گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کی ایسیگل مرٹ نے کوریا کی چوئی جی ویو نے 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر آئرلینڈ کی چراغی دورسا کو 2-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے، دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کی چوئی جی ویو نے روس کی ولیٹوا ارینا کو 7-5 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بوائزڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کے کنگ گنوک اور کم منجون نے پاکستان کے شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن کو 2-6، 7-6 (2) اور 10-7 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد نعمان اور ثاقب حیات نے جرمنی کے لو کا ایمنوئیل اور دنیال ویب کو 7-6(2), اور 6-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔