وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، بڑے ہسپتالوںمیںہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
جناح ہسپتال میں میڈیکل ٹاوربنانیکا فیصلہ ، میڈیکل ٹاورمیںجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی بنایا جائیگا:عثمان بزدار شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کی نئی عمارت تعمیر کی جائیگی،شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کی نئی عمارت پر 6ارب روپے لاگت آئیگی ۱جناح ہسپتال کی فارمیسی میں توسیع کی جائیگی،ہسپتالوں میں مریضوںکی سہولت کیلئے بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں ۹ ڈاکٹرز کے احتجاج کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت،چاہتا ہوں کہ ہسپتال آنیوالے ہر مریض کو طبی سہولتیں میسر ہوں،ڈاکٹرز احتجاج سے اصل مشکل مریضوں اورانکے تیمارداروں کو ہورہی ہے ،میرے لئے یہ امر انتہائی تکلیف دہ اورناقابل برداشت ہے
جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:52
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جناح ہسپتال کی فارمیسی میں توسیع کی جائے گی۔ہسپتالوں میں مریضوںکی سہولت کیلئے مناسب مقامات پر بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔
او پی ڈیزکے ساتھ ان ڈوروارڈزکی تزئین نوپر کام کا آغاز کردیاگیا ہے ۔جناح ہسپتال کیلئے سٹیل برج بھی بنایا جائیگا،جس سے مریضوں اورتیمارداروں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں سہولتیں بہتر بنانے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے ۔ جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی اورپارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ گنگارام ہسپتال کے وارڈزکی تزئین نو کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میںریڈیالوجی ٹاورکودسمبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کیلئے بھی جامع پلان تیارکیا جائے ۔چلڈرن ہسپتال کی نئی پارکنگ بنانے کیلئے اراضی کی نشاندہی جلد کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دیا جائے گا۔صوبے میں ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری بھی ہے اورکارخیربھی۔ہسپتالوں میں جو اچھا کام کرے گا ،اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ،ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کیلئے آپ سب نئے عزم اورجذبے سے فرائض سرانجام دیں۔میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہسپتال اس معیار کے ہوں ،لوگ باہر سے علاج کیلئے یہاں آئیں۔میر اتعلق جس علاقے سے ہے وہاں صحت کی سہولتیں ناپید ہیں،جانتا ہوں کہ عام آدمی کو علاج کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جناح،جنرل،سروسز،میو ،گنگارام اورچلڈرن ہسپتالوںمیں مریضوںکومعیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن وسائل فراہم کریںگے۔ وزیراعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے جلد حل کرنے کی ہدایت کی کہ اگر کہیں ڈیڈ لاک ہے تو اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں۔ینگ ڈاکٹرز احتجاج سے اصل مشکل مریضوں اوران کے تیمارداروں کو ہورہی ہے ۔میرے لئے یہ امر انتہائی تکلیف دہ اورناقابل برداشت ہے ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام فوری طورپرافہام تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کریں ۔وزیراعلیٰ کو ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری سیکنڈری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پرنسپل سمز، وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈین چلڈرن ہسپتال، میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگا رام ہسپتال اور جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.