مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی قبل از وقت الیکشن کی حامی ہیں تو ممبران کو اسمبلیوں سے واپس لائیں،سراج الحق
دونوں جماعتوں نے استعفے دے دیے تو ایوان نہیں چل سکیں گے دھرنے کا اعلان حکومت کے اعصاب پر سوار ہے ۔ 126 دن کا دھرنا دینا مولانا فضل الرحمن کا بھی حق ہے،حکومت دھرنے کو روکنے کی بجائے وعدے کے مطابق انہیں کنٹینر اور کھانا دے علماء و مشائخ مسجدوں اور خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیریؓ ادا کریں ، پاکستان ایک کشتی ہے یہ کشتی ڈوب گئی تو کوئی مسجد اور خانقاہ محفوظ نہیں رہے گی، تحفظ ختم نبوت ، نظام مصطفیؐ کا نفاذ اور کشمیر کی آزادی سیاسی ایجنڈا نہیں ،قومی و ملی فریضہ ہے، حکمران کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ اور واضح لائحہ عمل دیں،مشائخ کانفرنس سے خطاب،میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:57
(جاری ہے)
اگر یہ سیاست ہے تو پھر ہم سب یہ سیاست کرتے رہیں گے ۔
حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈا اب کشمیر نہیں رہا ۔ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں ۔ کسی سیاسی جماعت نے اب تک کشمیر کو اپنا مسئلہ نہیں سمجھا ۔ حکومت پاکستان کے تحفظ کی لڑائی اسلام آباد میں لڑنا چاہتی ہے ، اگر یہ لڑائی سری نگر میں نہ لڑی گئی تو دشمن مظفر آباد اور اسلام آباد تک پہنچے گا ۔ حکمران کشمیر کی آزادی کا ایک روڈ میپ اور واضح لائحہ عمل دیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں ہونے والی مشائخ کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، امیر جماعت اسلامی آزادی کشمیر ڈاکٹر خالد محمود ، پیر سید غلام رسول اویسی ، پیر شہزاد احمد چشتی ، پیر نو بہار شاہ ، پیر سید اختر رسول قادری ، پیر بابر سلطان ، صدر علماء و مشائخ رابطہ کونسل میاں مقصود احمد ، برہان الدین عثمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مشائخ کانفرنس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی معروف درگاہوں کے سجادہ نشین حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن وہ کام نہیں کر رہی جو وقت اور حالات کا تقاضاہے ۔ مودی کی صورت میں اژدھا ہماری گھات میں بیٹھا ہے ۔ وہ مسجدوں کو مندر بنانے اور بیت اللہ میں بت رکھنے کی باتیں کرتاہے ۔ کشمیر کے معصوم بچے پتھروں سے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہمارے حکمران بھارت کے وسیع رقبے اور بڑی فوج اور ہتھیاروں سے مرعوب ہیں ۔ مسلمان افراد اور اسلحہ کی بجائے ایمانی قوت سے لڑتے ہیں اور اللہ نے ہمیشہ ان کی مدد اور نصرت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ علماء و مشائخ کشمیر کی آزادی ، ختم نبوت کے تحفظ اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے قوم کی رہنمائی اور قیادت کریں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران لوگوں کی گردنوں پر سوار اور ]اولیاء کرام قوم کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ۔ مشائخ نے ہمیشہ انسانوں کو محبت کا درس دیا اور اللہ کی طر ف بلایا ۔ ملک میں کروڑوں عاشقان رسول ؐ اولیاء اللہ کی درگاہوں پر حاضر ہوتے ہیں ۔ ان درگاہوں کے گدی نشین حضرات کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے تیار کریں ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاکہ مغربی استعمار پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنا چاہتا ہے ۔اسلام دشمن قوتیں منبر و محراب سے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہیں ۔امت مسلمہ میں تفرقہ بازی کو ہوادینا مغرب کا ایجنڈا ہے۔ان سازشوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی وحدت سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔کشمیر میں 74دنوں سے بدترین کرفیو ہے اور 80 لاکھ کشمیر ی دنیا کی بڑی جیل میں قید ہیں ۔کشمیر تقریروں اور بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ ہماری ہزاروں بیٹیاں عصمت دری کے کرب سے گزر رہی ہیں ۔ ہزاروں بیٹے عقوبت خانوں میں بدترین اذیت سے دوچار ہیں لیکن مودی کے مظالم کے سامنے ہم پہلے جھکے ہیں نہ آئندہ جھکیں گے ۔ ہم آخری قطرہٴ خون تک لڑیں گے ۔ ہم پاکستانی حکومت اور فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا مزید امتحان نہ لیں ، ہم 72 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ آج ہمیں آپ کی ضرورت ہے ۔پیر اختر رسول قادری نے کہاکہ اسلام ، پاکستان یا ختم نبوت کے خلاف جب بھی کوئی سازش سامنے آئی جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر اس کا قلع قمع کیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہمیشہ ریاست مدینہ ، ختم نبوت کے تحفظ اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی بات کی ۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ، اب ضروری ہے کہ پاکستان میں عدالتی ، حکومتی نظام قائم ہو۔ خانقاہوںکے گدی نشین جماعت اسلامی کے اس عظیم مشن میں سراج الحق کے ساتھ ہیں ۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا اور ہم پاکستان کو بچائیں گے ۔غلام رسول اویسی نے کہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بہت ضروری ہے ۔ ملت کا اتحاد ہی پاکستان کے قیام کے مقاصد کو حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے ۔ ختم نبوت کے خلاف سازشیں متحد ہو کر ناکام بنائی جاسکتی ہیں ۔ پیر شہزاد چشتی نے کہاکہ اسلام تمام نسل انسانی کے لیے آیاہے ۔ مشائخ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اس کانفرنس کے مقاصد پورے ہوںگے ۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.