بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کو حراساں اور ان کے تعلیمی نظام میں خلل ڈالنا صوبے میں تعلیمی نظام کو خلل ڈالنے کے مترادف ہے، مزداور اتحاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) مزداور اتحاد کے چیئر مین صابر حسین قلندرانی کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء کو حراساں کیا جانا اور ان کے تعلیمی نظام میں خلل ڈالنا صوبے میں تعلیمی نظام کو خلل ڈالنے کے مترادف ہے ۔بلوچستان کے روایاو اقدار اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ اس طرح بچوں کو حراساں کریں اور نظامِ تعلیم کو متاثرکردیں ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام حسین کرد نے کہاہے کہ بدقسمتی یہ ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ کہ جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز و اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ہوں اور وہاں اس طرح کی بُری خبر سامنے آئے تو یہ ناقابلِ برداشت اور صوبے کے مستقبل کے لئے نیک شگون نہیں ہے ۔ اس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے ، اور جولوگ اس میں ملوث ہیں ان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان گورنر بلوچستان چیف جسٹس آف ہائیکورٹ بلوچستان کو بھی ان اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔