Live Updates

کلین کراچی مہم،ترجمان سندھ حکومت نے چندے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی وزیر علی زیدی کے کلین کراچی مہم کے لئے چندے کی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ مرتضی نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے وعدے جھوٹ پر مبنی تھے، صفائی کے نام پر شہر کو مزید گندا کیا گیا۔وفاقی وزیر علی زیدی کی کلین کراچی مہم کو کئی ہفتے گزرنے کے باجود ڈمپ کیا گیا کچرا نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی سفارتخانے کے سامنے کے پی ٹی کے خالی پلاٹ پر پہنچے اور کچرا لینڈ فل سائیٹ پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پارٹی قیادت کو نوٹس جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ مدینے کی ریاست کے دعویدار آصف علی زرداری کو علاج اور معالجے کا قانونی اور آئینی حق دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات