این ای259 ڈیرہ بگٹی کے ضمنی انتخابات میں حق و سچ کی فتح ہوگی،ابراہیم لہڑی ایڈوکیٹ

نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،کنونئیر جمہوری وطن پارٹی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے کنونئیر ابراہیم لہڑی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سترہ نومبر کو این ای259 ڈیرہ بگٹی کے ضمنی انتخابات میں حق و سچ کی فتح ہوگی اور جمہوری وطن پارٹی کے راہنما نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی کی عوام نے جس طرح اپنے محبوب لیڈر نوابزادہ شاہ زین کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حیصہ لیتے ہوئے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کوپر امن بنانے کے لئے فوج تعینات کی جائے اور عوام کی سہولت کیلئے پولنگ بوتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ حق راہ دہی کا استعمال کر سکیں۔