نوشہرہ ، شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبد،ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو دست جاں بحق جبک، ایک شدید زخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:29

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) نوشہرہ جہانگیرہ صوابی روڈ پر جہانگیرہ پل کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو دست جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔پولیس کے مطابق جہانگیرہ صوابی روڈ پر اباد تورڈھیر گاوں میں شادی کی تقریب تھی ولیمہ کے مہمانوں کے لیے کھانے کے انتظامات پر مامور تین دوست ولیمہ کی دعوت میں روٹیاں لینے موٹرسائکل پر جہانگیرہ جارہے تھے کہ جہانگیرہ پل پر نامعلوم کیری ڈبہ نہایت تیزرفتاری سے غلط اواوورٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر چڑھ گیا۔

جس کے نتیجہ میں تینوں دوست شدید زخمی ہوگئے اس دوران سامنے سے تیز رفتار ٹرایکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر زخمی نوجوانوں پر چڑ ھ گئی جس کے نتیجہ میں 21سالہ عبدالہادی ولد عبدالوہاب موقعہ پرجابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق واقعہ میں دو زخمیوں نورالوہاب ولدمحمد گل 32اور فیصل اکبر ولد علی اکبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیاجارہا تھا کہ 32سالہ نورالوہاب ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال کے راستے میں ہی جابحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شدید زخمی نوجوان فیصل اکبر ولد علی اکبر سکنہ تورڈھیر صوابی کی مدعیت میں تھانہ آکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق متوفیوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔