چودھری شوگر ملز کیس‘نوازشریف نے اکثر سوالوں کاجواب نہیں دیا،لاعلمی کا اظہار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:39

چودھری شوگر ملز کیس‘نوازشریف نے اکثر سوالوں کاجواب نہیں دیا،لاعلمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے نیب نے 45منٹ تک تفتیش کی۔ انہوں نے اکثر سوالوں کا جواب دینے کے بجائے لاعلمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے نیب کی جمعرات کو ہوئی تفتیش کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوال کیا کہ ٹی ٹی کی رقم کس کی ہی اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ اس کا جواب عباس شریف کو علم تھا۔

نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کی رقم کے ذریعہ سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیراعظم کا کہنا تھا وہ سیاست میں مصروف رہے، انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔تفتیشی ٹیم نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ بقول آپ کے لندن فلیٹس بچوں کے نام ہیں، چودھری شوگر ملز کے شیئرز تو آپ کے نام ہیں، مگر یہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے جواب میں کہا کہ یہ کوئی اندرونی سیٹلمنٹ ہوگی جس کا اکانٹنٹس کو علم ہوگا۔

ان کے خیال میں اس حوالے سے یوسف عباس بہتر بتا سکتے ہیں۔نیب ٹیم نے سوال کیا کہ یوسف عباس تو کہتے ہیں انہیں اس کا علم نہیں ہے۔ نیب کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی مبینہ رقم کا میاں شریف سے کوئی تعلق نہیں لگتا، اگر رقم میاں شریف کا اثاثہ ہوتی تو سب بچوں میں یکساں تقسیم ہوتی۔نواز شریف نے ایک بار پھر جواب دیا کہ سیاسی زندگی میں مصروفیت کی وجہ سے وہ سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے شیئرز کے اثاثوں کی دستاویزات کی اصل کاپی کی موجودگی کے حوالے سے سوال کیا تو نواز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ کیا کوئی نیا ریفرنس بنانا ہی تفتیشی ٹیم ہی بتا دے، انہوں نے یہ پیسہ کہاں سے لوٹا

متعلقہ عنوان :