صحافیوں اور ان کے فیملی ممبرز کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا اہتمام

سے زائد صحافیوں اور ان کی فیملی ممبرز کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے اور ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی خصوصی ہدایت پر صحافیوں اور ان کے فیملی ممبرز کیلئے فریش ڈرائیونگ لائسنس کیلئے شہید احمد مبین پولیس لائنز میں کیمپ لگایا گیا،80 سے زائد صحافیوں اور ان کے فیملی ممبرز کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے،ڈرائیونگ ٹیسٹ سے پہلے صحافیوں اور ان کے فیملی ممبرز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اورافادیت بارے بریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کوسٹی ٹریفک پولیس کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے ٹریفک پولیس کی ورکنگ اور رویہ کو بے حد سراہا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی میتو کا کہناتھاکہ ٹریفک وارڈنز حقیقتا ایک پڑھی لکھی اور بہترین فورس ہے،صحافی برادری سٹی ٹریفک پولیس کے مثبت اقدامات اور پہلوئوں کو اجاگر کرتی رہے گی جبکہ غلطی کوتاہی کی صورت میں نشاندہی کرتے ہوئے اس کی اصلاح کرنے میں بھی بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :