چودھری شجاعت حسین موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں‘ مختلف رہنمائوں کی ملاقاتیں
موجودہ بحران کو سنجیدگی سے افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، بعض لیڈر پاکستان کی تاریخ سے لاعلم ہیں‘صدر مسلم لیگ (ق)
جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:54
(جاری ہے)
تقریباً تمام رہنمائوں نے خواہش ظاہر کی کہ چودھری شجاعت حسین موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں لیکن بعض لیڈر اور صاحب اقتدار لوگ ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بنے ہوئے صرف 5 یا 6 سال ہی ہوئے ہیں، اس سے آگے ان کی معلومات کام ہی نہیں کرتیں نہ ہی انہیں پاکستان کی تاریخ کا علم ہے، انہیں چاہئے کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور دیکھیں پہلے کون کیا تھا اور اب کیا ہے، بعض کو تو مولانا فضل الرحمن اور حاصل بزنجو کے والد کے نام ہی نہیں پتہ ہوں گے انہوں نے کیا مذاکرات کرنے ہیں حالانکہ یہ رہنما سیاست میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے، بہرحال موجودہ بحران کو سنجیدگی سے لینا چاہئے اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.