Live Updates

مولانا فضل الرحمان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، پرویز خٹک

دھرنے کے پیچھے کوئی ملک دشمن ایجنڈا نظر نہیں آرہا، سب پاکستانی ہیں، دوچار دنوں میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، دھرنا ڈی چوک پہنچنے سے پہلے معاملہ حل کریں گے۔وزیردفاع پرویز خٹک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:30

مولانا فضل الرحمان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ، پرویز خٹک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2019ء) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،دھرنے کے پیچھے کوئی ملک دشمن ایجنڈا نظر نہیں آرہا، سب پاکستانی ہیں،دوچاردنوں میں اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع ہوجائیں گی، دھرنا ڈی چوک پہنچنے سے پہلے معاملہ حل کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا ہم نے ساری جماعتوں سے بات کرنی ہے۔

ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف سے بات کریں گے۔ان سے کہیں گے اپنا ایجنڈا بتائیں ۔کشمیر ایشو، معاشی اور دوسرے حالات میں بات چیت ہونی چاہیے۔کیونکہ دنیا میں کچھ ایسی قوتیں ہیں جن میں ہمارے ہمسایہ دشمن بھی ہے، وہ چاہتے ہیں پاکستان میں حالات خراب ہوجائیں۔

(جاری ہے)

لیکن ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا کہ دھرنے والوں کا کوئی ملک دشمن ایجنڈا ہے، یہ سارے پاکستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اوردوسری جاعتوں کو پیغام بھیجا ہے، اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات ہیں،کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہم سیاسی لوگ ہیں جب بات کرتے ہیں توتیزی ہوتی ہے لیکن مذاکرات سے معاملات حل بھی کرلیتے ہیں۔ پراعتماد ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔خیبرپختونخواہ میں سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی مولانا فضل الرحمان سے براہ راست بات نہیں ہوئی۔دھرنے کے پیچھے کوئی ایجنڈا نظر نہیں آرہا ہے۔پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا تو مسئلہ الیکشن میں دھاندلی کا تھا۔عدالت میں چلا گیا تو ختم ہوگیا ، دوسرا لاک ڈاؤن جب کیا تو پاناما پیپرز کا ایشو تھا۔ وہ حل ہوگیا تو ہم واپس چلے گئے۔میں توکبھی بھی طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں ہوں ، میرے خلاف طاقت استعمال ہوئی تھی جس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا، لیکن اس طرح بھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئے اور کہے حکومت نہیں کرنے دیں گے۔جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا ، ثبوت دیں گے تو دیکھا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک پہنچنے سے پہلے کوئی حل نکالیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات