شاہی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت سنائی گئی

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سرپہ مشرقی انداز میں دوپٹہ لے کر قران مجید کی تلاوت سنی، تصاویر سوشل میڈیا پہ وائرل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:41

شاہی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت سنائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 اکتوبر2019ء) شاہی جوڑے کو بادشاہی مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت سنائی گئی ہے۔ آج شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا جہاں شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سر پہ مشرقی انداز میں دوپٹہ لے کر قران مجید کی تلاوت سنی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لاہور کے ایک روزہ دورہ کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کادورہ کیا جہاں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا‘ بادشاہی مسجد آمد کے موقع پر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے سبز رنگ کا مشرقی لباس( شلوار قمیض) اور سر کو دوپٹہ سے ڈھانپ رکھا تھا جس کا مقصد مسلمانوں کے مقدس مقامات سے عقیدت کا اظہار کرنا تھا‘ برطانوی شاہی جوڑے نے اس موقع پر ننگے پائوں مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے فن تعمیر کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

شہزادی کیٹ نے سر پہ دوپتہ اوڑ کے قرآن مجید کی تلاوت سنی
شہزادی کیٹ نے سر پہ دوپتہ اوڑ کے قرآن مجید کی تلاوت سنی
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کی بادشاہی مسجد آمد کے موقع پر شاہی مہمانوں کے استقبال کیلئے 1800 فٹ لمبا ریڈ کارپٹ بچھایا گیا‘ اس موقع پر آرٹ کے مورخ فقیر سید اعزاز الدین نے مسجد کی تاریخی عمارت اور تاریخ کے متعلق شاہی مہمانوں کو بریفنگ دی‘ شاہی مہمانوں کی آمد پر فانوس بھی روشن کئے گئے‘ خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمانوں کو شہزادے چارلس کے 2006ء اور شہزادی ڈیانا کے 1996ء میں بادشاہی مسجد کے دورہ کے بارے میں بتایا‘ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پر مہمانوں کو بادشاہی مسجد کی پینٹنگ اور روایتی سفید شال پیش کی‘ علاوہ ازیں شہزادہ ولیم نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں بادشاہی مسجد لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی کی۔

اس کے علاوہ برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا اوراس موقع پر انہو ں نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا،معزز مہمانوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی اور بھرپور انجوائے کیا۔اس سے قبل شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کیے۔لاہور ا یئرپورٹ پر شاہی جوڑے کا استقبال گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔