ترکی کوامریکی دھمکیاں کھلی دہشتگردی اور انتہاء پسندی ہے،محمد شاداب رضا نقشبندی

امریکہ دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے سے باز رہے، امریکہ سعودی عرب اور ایران کو آپس میں لڑوا کر اپنا اسلحہ بیچنا چاہتا ہے k امریکہ ایران اور سعودی عرب کو جنگ میں الجھا کر خود سعودی عرب پر قبضہ کے خواب دیکھ رہا ہے تاکہ سعودی عرب کے تیل اور مسلمانوں کی مقدس سرزمین پر قابض ہو سکے، رہنماء پاکستان سنی تحریک

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ترکی کوامریکی دھمکیاں کھلی دہشتگردی اور انتہاء پسندی ہے، ترکی پر اپنی تھانیدار ی جھاڑنے سے پہلے امریکہ کو افغانستان میں اپنا حشر مد نظر رکھنا چاہئے،امریکہ دنیا پر اپنی مرضی مسلط کرنے سے باز رہے، امریکہ سعودی عرب اور ایران کو آپس میں لڑوا کر اپنا اسلحہ بیچنا چاہتا ہے، امریکہ ایران اور سعودی عرب کو جنگ میں الجھا کر خود سعودی عرب پر قبضہ کے خواب دیکھ رہا ہے تاکہ سعودی عرب کے تیل اور مسلمانوں کی مقدس سرزمین پر قابض ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کو دی جانے والی دھمکیوں اور ترکی پر لگائی جانے والی امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف اپنے رد عمل میں کیا، سنی تحریک کے پنجاب کے جنرل سیکرٹر ی محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاذہنی توازن مکمل طورپرخراب ہو چکا ہے جسے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر گذشتہ تقریبا تین ماہ سے جاری کرفیوکے دوران کیے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم نظر نہیں آ رہے،کسی آزاد اور خود مختار جمہوریت پسند ریاست کی معیشت کو تباہ کرنے کی امریکی دھمکی پاگل پن کے سواکچھ نہیں،پاکستان کے عوام اپنے مسلمان ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،امریکی صدر ترکی پر پابندیاں لگانے سے قبل دنیا کوبتائیںکہ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے بھارت پر پابندیاں کیوں نہیںلگائی جارہی اقوام متحدہ امریکہ کے ہاتھوں کٹ پتلی بننے اور مسلم امہ کے ساتھ دنیا بھر میں نا انصافیوں پر اپنی مجرمانہ غفلت سے باز رہے،پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے کہاکہ اس وقت امریکی ،بھارتی اور اسرائیلی شدت پسندی اور جنگی جنون دنیا کو دہشتگردی ،بے چینی اور عدم برداشت کی طرف دھکیل رہی ہے ،دنیا کے کسی بھی خطے میں جنگ ہوئی تو وہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جس سے امریکہ اور یورپ کو بچانا بھی ناممکن ہو گا،امریکی جارحیت اور انتہاء پسندانہ سوچ عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے،امریکہ پوری دنیا پر حکومت کا خواب چھوڑ کر دنیا میں بڑھتی ہوئی غربت جہالت لا قانونیت ،بے روز گاری اور عدم برداشت کے خلاف دنیا کی مدد کرے تاکہ دنیا میں عدم استحکام کا خاتمہ کیا جا سکے،اسلحہ کی دوڑ خود امریکہ کو مہنگی پڑ سکتی ہے،امریکی حکام کو اپنا جنگی جنون ختم کرنا ہو گا ورنہ امریکہ خود کو دنیا میں تنہا اور کمزور پائے گا ۔