وزیرِ اعظم کا بیان کہ کہ انہیں ٹھیک ٹیم نہیں ملی ، اپنے آپ میں حکومتی ناکامی اور انکی وزارت عظمیٰ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ،سید مصطفی کمال
حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے تک لے کر آگیا ہے ٓ لوگوں کی قوت خرید بالکل ختم ہوچکی ، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، لوگ اپنی جمع پونجی پر گزارا کر رہے ہیں،تیزی سے بے روزگار اور ناامید ہوتے جا رہے ہیں،غربت مٹانے کے بجائے غریب کو مٹایا جا رہا ہے،چیرمینپاک سرزمین پارٹی
جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:02
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیران خود اس بات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود برآمدات میں صرف 2.75 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت کے حوالے سے بہتری کے کسی آثار کی تردید کی ہی. پاکستان میں خام مال کی درآمدات انتہائی درجے تک کم ہو گئی ہیں، اس وقت پاکستان میں خام مال سمیت مشینری اور نئی ٹیکنالوجی کی درآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے درآمدات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت اس ناکامی کو بھی اپنی کامیابی قرار دے کر قوم سے غلط بیانی کر رہی ہی. تجارتی خسارہ کم کر کے دکھایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے کاروباری شخصیات سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے ذمہ داران ملک بھر کے تاجر نمائندوں سے رابطے میں ہیں اور انہیں پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے پی ایس پی کے پیش کردہ منشور سے انہیں آگاہ کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی تباہ حال ہے لیکن وزیراعظم عمران خان صوبے کے وزیر اعلیٰ سے بات کر کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کے فور جیسا اہم منصوبہ جس سے کراچی والوں کو پانی میسر ہونا تھا دس ارب خرچ ہونے کے باوجود بند کیا جا رہا ہے اور ملک میں اس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔ ان حالات میں مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام ہی پاکستانی معیشت کو سسٹم میں موجود بد انتظامی دور کر کے استحکام بخش سکتا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ اب قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ اس وقت مسائل سے نکلنے کے لئے پوری قوم کو متحد کرنے اور ایک واضح حکمت عملی دینے کی ضرورت ہے جبکہ حکومت صرف تسلیوں پر اکتفاء کر رہی ہے۔#مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.