نیا کاروبار کون کرے گا جب کہ نالائقی کا کینسر پہلے ہی دکانوں، صنعتوں اور فیکڑیوں کو بند کراچکا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے جن منصوبوں کا کنٹینر پہ کھڑے ہوکر مذاق اڑایا تھا آج ان ہی کی تختیاں بدل کر اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں،نواز شریف کے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 21 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے تھے اور ریکوری کی شرح 91 فیصد رہی تھی جس کا ریکارڈ اس وقت بھی آپ کے پاس ہے، وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل
جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:04
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لیے 80 ارب روپے روپیسالانہ مختص کیے تھے جس میں سے آدھا حصہ خواتین کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کے یوتھ پروگرام پر نئی تختی لگا کر ایک دفعہ پھر اپنے پچھلے تمام جھوٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پی ایم ایل (ن) کی ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کو روزگار دینے اورہنرمند بنانے کے لیے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 2013 میں شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ بزنس لون اسکیم کا نام بدل کر سچائی چھپائی نہیں جا سکتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے اعلان کردہ پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 21 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے تھے اور ریکوری کی شرح 91 فیصد رہی تھی جس کا ریکارڈ اس وقت بھی آپ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے پاس موجود ریکارڈ دیکھیں کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی اور کالج کے 50 ہزار طلبا کو سالانہ مواقع میسرآئے تھے اور ملک کے 44 اضلاع کی 437 یونین کونسلوں میں نوجوانوں کو بلاسود قرض دئیے گئے تھے۔پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ بزنس قرض اسکیم کے تحت 23 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی تھی جس میں ریکوری کی شرح 86 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بھی ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ 10.3 ارب روپے کی رقم بلاسود قرض کے طورپر چار لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کودی گئی تھی جس میں ریکوری کی شرح 99 فیصد رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے ملک کے ہزاروں طلبا کو لیپ ٹاپ دیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.