Live Updates

یہ جمہوری حکومت نہیں کٹھ پتلی ہے اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے: مولانا فضل الرحمان

حکمران ہمارے رضاکاروں کے ڈنڈوں سے خوفزدہ کیوں ہیں، حکمران بسیں روکیں گے تو ہم گھوڑوں، پیدل، سائیکلوں اورکشتیوں میں آئیں گے چاہےدوماہ بھی انتظارکیوں نہ کرناپڑے: رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:03

یہ جمہوری حکومت نہیں کٹھ پتلی ہے اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے: مولانا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2019ء) رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ جمہوری حکومت نہیں کٹھ پتلی ہے اصل حکومت تو اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمران ہمارے رضاکاروں کے ڈنڈوں سے خوفزدہ کیوں ہیں، حکمران بسیں روکیں گے تو ہم گھوڑوں، پیدل، سائیکلوں اورکشتیوں میں آئیں گے چاہےدوماہ بھی انتظارکیوں نہ کرناپڑے۔

مولانا فجل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم چل رہی ہے، عالمی سطح پرگریٹ گیم جاری ہے اورامریکا نئی جغرافیائی تقسیم کرنا چاہتا ہے، بوڑھے ریٹائرڈ جرنیل کشمیر حاصل کرنے کا طریقہ بتانے کی بجائے اسرائیل تسلیم کرنے پردلائل دیتے ہیں، یہ ریٹائرڈ جرنیل اپنی حدود میں رہیں ہمیں سیاست کرنا نہ سکھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کے خلاف پوری اپوزیشن یکجاہے، وزیراعظم اب سلیکٹیڈ نہیں بلکہ ریجیکٹیڈ ہے، جب آئین پرڈاکہ ڈالاگیاتوہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں، قران وسنت کے مطابق ہی پاکستان میں قوانین بنیں گے۔

دوسری جانب سینئیر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مولویوں کے سامنے مولوی لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ سینئیر صحافی نے اپنے تویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ملک بھر سے مختلف مکتبہ فکر کے مولویوں کو اکٹھا کر لیا ہے جنہیں عوام کے ٹیکسوں کے پیسے خرچ کر کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے اور اب انہیں مولانا فضل الرحمان کے سامنے میدان میں اتارنے کا منصوبہ ہے جو کہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کرنے کو تیار ہو گئے.وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے قابل عمل مطالبات تسلیم کیے جائیں۔مذاکراتی ٹیم اگر وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا چاہیں تو وزیراعظم بات کریں گے۔ وزیراعظم مولانا سے براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات