اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین فور میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین فور میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا مہرین بلوچ تھیں۔ تقریب کی صدارت پرنسپل کالج پروفیسر صالحہ جبین نے کی۔ مہمان خصوصی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ملک میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں حکومت اس شعبہ کو خصوصی توجہ کا مرکز رکھے ہوئے ہے اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو خاص اہمیت دیتی ہے۔

طالبات کو انہوں نے پیغام دیا کہ آج کو اپنے کالج کی طالبہ ہیں اور مستقبل میں وہ ملک کے اہم عہدوں پر فائز ہوں گی اس لیے محنت اور لگن سے علم کا سفر جاری رکھیں۔ پرنسپل کالج نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ طالبات کونسل کے الیکشن پرامن اور شفاف رہے انچارج طالبات کونسل شازیہ وزیر اور انکی ٹیم نے نہایت منظم اور محنت سے یہ پراسس مکمل کروایا۔

(جاری ہے)

کالجز میں طالبات کونسل کا کردار اہم ہوتا ہے یہ اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن کے مابین رابطے کا ذریعہ ہے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے طالبات سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ اس سے قبل سابق صدر لائبہ خان نے اقتدار کی شمع راویتی انداز میں نومنخب صدر فاطمہ سعید کے حوالے کی۔ نائب صدر مریم مقبول سیکرٹری جزل زینت بی بی جوائنٹ سیکڑیری صدف صفدر نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

مختلف شعبہ جات کی سیکڑیرز اردو انگریزی ڈرامیٹک گلوکاری اسسٹنٹ گلوکاری سپورٹس اسسٹنٹ سپورٹس اور آرٹس کی صدف سعید دل آویز نور العین ربیعہ شہزاد آمنہ لطیف شاہین بی بی قراتعین غزل اظہرن نے اور نماہندہ کلاس کی طالبات نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج نے مہمان خصوصی کو کالج کا نشان پیش کیا اور طالبات کونسل کے ہمراہ کیک کاٹا۔نن