الیکشن کمیشن خواتین کی مخصوص نشستوں پر ری شیڈول کااعلان کرے،وفاوزیر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:12

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوااسمبلی میںقبائلی اضلاع کی مخصوص نشست کیلئے پی ٹی آئی کی نامزدامیدوار وفاوزیر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین ریزروسیٹوں کے شیڈول میں ترمیم مستردکرتے ہوئے ازسرنو ری شیڈول جاری کرنے کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وفاوزیرجوکہ انتخابی فہرست میں دوسرے نمبرپر تھی،نے کہاکہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز ڈیوٹی اوقات میں الیکشن کمیشن دفترپہنچی تاہم الیکشن کمیشن حکام نے انکے کاغذات نامزدگی تاخیر سے آنے کاکہہ کروصولی سے انکار کردیاجس کے خلاف انہوںنے پشاورہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تاہم انہیں کسی بھی فورم سے انصاف نہیں ملا انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورچیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کانوٹس لے کر خواتین کی مخصوص نشست کیلئے ازسرنوشیڈول جاری کیاجائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پشا ور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی باقی 2 مخصوص نشستوں پر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے کاغذات واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کے لئے 21 اور 22اکتوبرکی تاریخ مقرر کی ہے۔