مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں،دلیری سے مشکل وقت کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں‘ پولیٹیکل سیکرٹری

اقتدارکے نشے میں دھت سلیکٹڈ حکومت مت بھولے وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا‘ ذیشان ملک

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:30

مریم نواز بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں،دلیری سے مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہاہے کہ مریم نواز کے ساتھ جیل میں کیاجانیوالا سلوک سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مریم نواز کو ان ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا،وہ بہادر باپ کی بہادر بیٹی ہیں،مریم نواز دلیری سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کرناجانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارکے نشے میں دھت سلیکٹڈ حکومت مت بھولے کہ وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔