آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ہو گئیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:15

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے 87ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تین روزہ تقریبات اختتام پزیر ۔یوم تاسیس کے حوالہ سے مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر بھرمیں تین روزہ تقریبات منعقد کیں۔ گزشتہ روز مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد اور ضلع مظفرآباد یوتھ ونگ کے زیراہتمام تقریبات کا انعقاد کیاگیا ۔

تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید نے کی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس عہد ساز جماعت ہے جس کی 87سالہ تاریخ پر فخر ہے جب 1932میں پتھر مسجد سرینگر ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کے عظیم اجتماع کے دروان قلت ملت چوہدری غلام عباس کی قیادت میں ر یاست کے مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کی بنیاد رکھی گئی اور ایک سیاسی نظریاتی جدوجہد کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم کانفرنس کو موجودہ پاکستان کے سپرد کیا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ہماری جماعت اور کاکنوں نے بے پناہ مشکلات کے باوجود اس قومی پرچم کو ر یاست کے اندر سربلندر رکھا انہوںنے کہا کہ پاکستان کی کئی طاقتور حکومتوں کی سازشوںکے باجود مسلم کانفرنس نے تن تنہا نظریاتی اورسیاسی سمت درست رکھا اور اہل کشمیر کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کو کمزور نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس کے ڈویژن ،ضلع ،سٹی، یونین کونسل ،وارڈوں اور حلقہ جات کے اندر اور تمام ضلعی ہیڈ کوراٹرز پر مسلم کانفرنس کا 87واں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم اور محصور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔۔مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ہندوستان کا حصہ بنانے اور قتل عام کی بھر مذمت کی جائے۔

دریں اثناء مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کی نومنتخب باڈی نے حضرت سخی سائیں سہیلی سرکار کے مزار پر چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کوٹلی کے زیراہتمام 87ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقانون ساز اسمبلی ملک محمد نواز، تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس ضلع کوٹلی کے صدر راجہ آفتاب اکرم اس کے علاوہ ضلع کوٹلی سٹی یوتھ ونگ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس کے علاوہ کوٹ جیمل میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی 87ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں ضلع بھمبر کے مسلم کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اور آل جموں ومسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما مظہر جرال جنرل سیکرٹری حلقہ برنالہ مرزا فاروق جرال ممبر مجلس عاملہ مرزا الیاس جرال، مرزا رئوف جرال، عقیل جرال ودیگر نے شرکت کی اس کے علاوہ آزادکشمیر بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔