لاڑکانہ کے عوام نے اپنا بدلہ لے لیا ، وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا ٹویٹ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے اور آج لاڑکانہ کے عوام نے اپنا بدلہ لے لیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے ضمنی انتخابات کے نتائج پر اپنے ردعمل میں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ واضح رہے کہضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی نے پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو سے برتری حاصل کی۔