یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیدوار کو حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی پر آج بریفنگ دیں گے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیدوار کو (آج) جمعہ کو منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر احمد خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔ کمیٹی کو اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین کی طرف سے یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن کے ٹیکس ایشوز کے بارے میں بھی بریفینگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :