مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تکی ہیکو نکائو اورعالمی بینک کے نائب صدرہارٹ ویگ شیفر سے الگ الگ ملاقات

جمعہ 18 اکتوبر 2019 01:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تکی ہیکو نکائو کے ساتھ ملاقات کی جو کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں برائے 2019ء کے دوران ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو واشنگٹن سے موصولہ پیغام کے مطابق وزیراعظم کے مشیر نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیائی خطہ ہارٹ ویگ شیفر سے بھی واشنگٹن میں ملاقات کی جو کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران ہوئی۔