Live Updates

حکومت کی آخری امید مولانا اور پرویز خٹک کا 'مشترکہ' دوست

پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے وہی مشترکہ دوست مولانا فضل الرحمن کو منانے میں سرگرم ہیں جو پرویز خٹک کو آج تک بچاتے آئیں ہیں۔ عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:26

حکومت کی آخری امید مولانا اور پرویز خٹک کا 'مشترکہ' دوست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ مشترکہ دوست مولانا فضل الرحمن کو منا لیں گے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ وہ مشترکہ دوست ابھی تک پرویز خٹک کو بھی بچاتے رہے ہیں۔پرویز خٹک کے خلاف بھی نیب میں مالم جبہ کیس چل رہا تھا۔وہ کے پی کے میں ہونے والی کرپشن میں ملوث ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان مشترکہ دوست بہت اہم ہیں انہی کی وجہ سے مولانا کی سیاست پروان چڑھی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وہی مشترکہ دوست مولانا کو منانے میں سرگرم ہیں جو پرویز خٹک کو آج تک بچاتے آئیں ہیں۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ استعفیٰ کے بغیر حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

لیکن گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کرنے کو تیار ہو گئے۔ئے.وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے قابل عمل مطالبات تسلیم کیے جائیں۔مذاکراتی ٹیم اگر وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا چاہیں تو وزیراعظم بات کریں گے۔ وزیراعظم مولانا سے براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بات کروانے کا اختیار پرویز خٹک کو دے دیا، دونوں کے مابین ٹیلیفون پر گفتگو کب ہو گی اس متعلق تاحال نہیں بتایا گیا اور نہ ہی مولانا کی جانب سے اس پر کوئی موقف سامنے آیا ہے۔تاہم ان کا موقف ہے کہ وہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات