اوگرا کو پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز پر صفائی کے حوالے سے 700 شکایات موصول

جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:58

اوگرا کو پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز پر صفائی کے حوالے سے 700 شکایات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) آئیل انڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کے حوالے سے 700 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اوگرا کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پمپس اور سی این جی پی سٹیشنز پر صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوگرا نے صوبائی چیف سیکرٹریز کو اس حوالے سے خطوط جاری کر دیئے ہیں جن میں انہیں اپنے اپنے صوبوں میں سی این جی سٹیشنوں اور پٹرول پمپس پر صفائی کا نظام بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اوگرا نے اس مقصد کے لئے کسی بھی قسم کی شکایات درج کرانے کے لئے شکایات سیل بھی بنایا ہے جس کی ہیلپ لائن نمبر 0800-7733 اور وٹس ایپ نمبر 0333-5108830 پر شکایات کے فوری ازالہ کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔