Live Updates

پرویز خٹک کی گرفتاری کے لیے تین بار نیب کا اجلاس ہوا

پھر اچانک فون کی گھنٹی بجتی ہے اور وہ اجلاس ختم ہو جاتا ہے،زلفی بخاری کو بچانے کے لیے بھی اہم شخصیت جاتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ میرے ملک کا "دوسرا وزیراعظم " ہے اسے کچھ نہیں کہنا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اکتوبر 2019 11:48

پرویز خٹک کی گرفتاری کے لیے تین بار نیب کا اجلاس ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی عاراف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور پرویز خٹک کے ایک مشترکہ دوست نے پرویز خٹک کی کرپشن کو بچایا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب میں مالم جبہ والی انکوائری چل رہی ہے جو کہ ایک بہت بڑا کیس ہے۔وہ کیس یہ نہیں ہے کہ پرویز خٹک پشتو اچھی بولتے ہیں یا اردو بولتے ہیں، یا صحت مند ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرویز خٹک کے پی کے میں ہونے والی اربوں روہے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔پرویز خٹک کی گرفتاری کے لیے نیب نے تین اجلاس بلائے گئے کہ اچانک فون کی گھنٹی بجتی ہے اور پھر وہ اجلاس ختم ہو جاتا ہے۔چئیرمین نیب چاہیں تو اس خبر کی تردید کر دیں کہ کیا انہوں نے پرویز خٹک کی گرفتاری کے لیے اجلاس نہیں بلائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کو بچانے کے لیے بھی ایک اہم شخصیت جاتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ میرے ملک کا دوسرا وزیراعظم ہے اسے کچھ نہیں کہنا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیب نے حکومتی وزیروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومتی وزراء کے خلاف بھی تحقیاقات کا آغاز کر دیا ہے۔رواں سال جولائی میں چئرمین نیب نے حکومتی وزراء کی 14کروڑ کی ٹی ٹی کی تحقیقات کا حکم دیا۔۔ چئرمین نیب نے کہا کہ حکومتی وزراء کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور کرپشن یا غبن میں ملوث وزراء کو کٹہرے میں لایا جائے۔ ۔اپوزیشن ابھی تک یہی شور کر رہی تھی کہ کرپشن کا نام لے کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے اور صرف مخالفین کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔جب کہ ایک بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی ضرور کرے مگر لوگوں کو بد نام نہ کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات