Live Updates

پی ٹی آئی حکومت ملک سے اپوز یشن کا خا تمہ چاہتی ہے ‘ سلیم ر ضا

مر یم نواز کو خاندا نی ڈاکٹر چیک اپ تک ر سا ئی نہ دینا حکومت کی بد تر ین انتقامی کارروائی کا عملی ثبو ت ہے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی حکومت ملک سے اپوز یشن کا خا تمہ چاہتی ہے، جیل میں بیمار مر یم نواز کو خاندا نی ڈاکٹر چیک اپ تک ر سا ئی نہ دینا حکومت کی بد تر ین انتقامی کارروائی کا عملی ثبو ت ہے،ڈاکٹر عدنان خان کو فورا مریم بی بی تک رسائی دی جائے،ہمیں حکومتی منتظمین پر بالکل بھروسہ نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مریم نواز کو جیل میں کچھ ہو ا تو عمران خان نیازی کی حکومت کا بینڈ بجا دینگے، حکومت کی انتقامی کارروائیاں اپوز یشن کو نہیں جھکا سکتیں۔ مریم نواز شریف صاحبہ کی یوں جیل میں طبیعت خراب ہونا اور خاندان یا ذاتی معالج کو اطلاع دئیے بغیر جیل انتظامیہ،پنجاب حکومت کا ڈاکٹروں سے ان کا طبی معائنہ کروانا سخت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے انتقامی کارروائیو ں کی تمام حددو کو پار کر لیا ہے اب الٹا سفر شروع ہو نے والا ہے مو لانا فضل الر حمن کااحتجاج مار چ ان شا ء اللہ حکومتی خا تمے کا سبب بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات